Friday, 29 November 2024

پاکستان میں جمہوریت کی ناکامی اور معاشی اثرات

 

پاکستان میں جمہوریت کی ناکامی  

  سب سے پہلے اگر ہم جمہوریت کی بات کرے تو   ا یک ایسی سوسائٹی جہاں ہر شہری کو اپنے حقوق کے لیے بولنے کی آزادی ہوں اور ہر شہری کو اس کے حقوق ملے 

پاکستان اور بھارت جمہوری سیاسی عمل کے نتیجے میں دنیا کے نقشے پر دو آزاد ریاستوں کے طور پر وجود میں آئے۔ دونوں کو پارلیمانی روایت ورثے میں ملی اور آزاد حیثیت سے اُس جمہوری راستے پر سفر کا آغاز کیا جو ان کے لیے طے شدہ تھا۔ بھارت اپنی جمہوری روایت اور کلچر پر کار بند رہا اور ہر پانچ سال بعد باقاعدگی سے انتخابات منعقد کراتا رہا۔ پاکستان کو فوجی حکمرانی کے صدمے سے دو چار ہونا پڑا اور مختصر جمہوری ادوار میں بھی حقیقی جمہوریت کو پروان نہ چڑھایا جاسکا۔ دونوں نو آزاد ملکوں کی تاریخ مشترک ہے لیکن تعجب ہے کہ بھارت مکمل طور پر ایک جمہوری ملک ہے لیکن پاکستان ویسا نہیں بن سکا۔ اس سوال کا معقول جواب تلاش کرنے کے لیے تاریخ پر نظر ڈالنے کے بجائے کچھ لوگ اپنے مخصوص طرزِ فکر کے اسیر ہو کر بھارت کی جمہوری روایت کو ہندومت اور مطلق العنانیت کو اسلام سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حقیقت یہ نہیں۔ جمہوریت کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں؛ اگر چہ سفید فام ثروت مند معاشروں میں یہ زیادہ پھلی پھولی۔ ہمارے لیے بھی یہ کافی نہیں کہ ہم پاکستان میں جمہوریت کی ناکامی کی زمہ داری ناقص سیاسی قیادت یا فوجی حکومتوں پر ڈال دیں۔ دراصل گہری نوعیت کے کئی تاریخی‘ سماجی و ثقافتی اور جغرافیائی و سیاسی عناصر آزادی کے بعد پاکستان میں جمہوری روایت کو ایک خاص رنگ دینے میں کردار ادا کرتے رہے۔ آغاز کار یوں ہوا کہ ریاستِ پاکستان کو سازگار حالات ہی دستیاب نہ ہوئے۔ اسے نہ صرف نوآبادیاتی نظام سے شروعات کرنا پڑی بلکہ 1947ء میں پیدا شدہ ہنگامی حالات میں پورا حکومتی ڈھانچہ تیار کرنا پڑا۔ اس کے برعکس بھارت کو ایک مستحکم سیاسی روایت اور دہلی میں بیوروکریسی کی مکمل طور پر ایک مربوط مشینری ملی۔ اسی طرح بھارت کو کانگریس پارٹی کی شکل میں ایک چھوٹی پارلیمنٹ بھی مل گئی جو جمہوری انداز میں بحث کرنے اور معاملہ بندی کی عادی تھی۔ ادھر پاکستان کی بانی جماعت مسلم لیگ پر اُن مراعات یافتہ جاگیرداری خاندانوں کا غلبہ ہو گیا جو تقسیم سے پہلے انگریزوں کی سرپرستی میں پروان چڑھے تھے اور اتنے طاقتور تھے کہ قومی معاملات کو اپنے کنٹرول میں رکھ سکیں۔ پاکستان کے مقابلے میں آزادی کے وقت بھارت میں جاگیردارانہ اور قبائلی اقتدار کا نظام نہیں تھا؛ چنانچہ وہ جلد ہی بڑے پیمانے پر اراضی کی اصلاحات اور نوابی ریاستیں ختم کر کے سیاست سے مراعات یافتہ طبقات پالنے کے کلچر سے پیچھا چھڑانے میں کامیاب ہو گیا۔ اس طرح بھارت نے کسی رکاوٹ کے بغیر جمہوری راستے پر چلتے ہوئے 1950ء میں ایسا آئین وضع کر لیا جس کے تحت ضروری سیاسی اور اقتصادی اصلاحات کر لی گئیں۔ ادھر پاکستان میں اس کے بانی بہت جلد قوم کو داغِ مفارقت دے گئے۔ ستمبر 1948ء میں قائد اعظم کی وفات ہوئی تو آزاد مملکتِ پاکستان ایسے کرپٹ سیاسی ٹولے کے ہاتھوں میں آ گئی جو مفاد پرست‘ جاگیردارانہ اندازِ زیست کا عادی اور موقع پرست تھا اور انہی لوگوں نے تازہ تازہ آزاد ہونے والے ملک کا بیوروکریسی کے ذریعے انتظام و انصرام سنبھال لیا۔ تاریخی طور پر بھی پاکستان کو جمہوری روایات کو فروغ دینے کے قابل نہ بننے دیا گیا۔ انیسویں صدی کے آخر اور بیسویں صدی کے شروع میں انگریزوں نے پورے انڈیا میں متعدد صوبوں کو مرحلہ وار اختیارات تفویض کرنا شروع کردیے تھے‘ لیکن شمال مغربی سرحدی صوبے (موجودہ خیبرپختونخوا) اور پنجاب میں یہ اصلاحات نہ ہونے دیں۔ 1947ء میں برصغیر تقسیم ہوا تو پاکستان کا بیشتر حصہ انہی دو صوبوں پر مشتمل تھا۔ گویا بھارت کو انگریز راج سے جو صوبے ملے ان میں سے بیشتر‘ کسی حد تک جمہوری تجربے سے گزر چکے تھے‘ مگر پاکستان کو دو ایسے صوبے ملے جن میں سے بڑے پیمانے پر لوگ فوج میں تھے‘ لہٰذا ان میں بھارت جیسی جمہوری روایت نہیں تھی۔ نو آبادیاتی نظام سے ملنے والا یہ بدنما ورثہ‘ ملک کی جاگیردارانہ سیاسی جماعتیں‘ سماجی رجعت پسندی اور بیرونی اثرات باہم ملے تو ملک کا جو نقشہ بنا اُس میں فوج کو اپنا حجم بڑھانے اور ملکی معاملات پر اپنا مضبوط اثر بڑھانے کا موقع مل گیا۔ ایک اور اہم عنصر جس نے پاکستان میں جمہوریت کے فروغ میں رکاوٹ ڈالی وہ اس کا جیوپولیٹیکل محل وقوع تھا جس نے نہ صرف آزادی کے بعد بطور ایک ریاست اس کے تشخص کی تشکیل کی بلکہ اس کے اندرونی اور بیرونی طرزِ عمل کا بھی تعین کیا۔ تقسیم کے وقت خونریز فسادات کے غم و اندوہ اور مہاجرین کو بسانے جیسے کٹھن حالات سے دو چار نئی ریاست کو سرد جنگ کے بعد کے تلخ جیو پولیٹیکل حقائق کا سامنا کرنا پڑا۔ خصوصاً برطانیہ آخری وقت پر ایسے سرحدی تنازعات چھوڑ گیا جن کے باعث بھارت کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ اس طرح پاکستان کو مسلسل ایسے چیلنجوں کا سامنا رہا جن سے شاید دنیا کے کسی دوسرے ملک کو نہیں گزرنا پڑا ہوگا۔ پاکستان میں جمہوریت کی ناکامی کی ایک وجہ امریکہ کے ساتھ طویل تعلقات بھی ہیں جو ہمیشہ مطلق العنان حکمرانوں کو مضبوط بنانے اور بین الاقوامی سطح پر انہی کو اپنا محبوب ترین ساتھی بنانے کی شہرت رکھتا ہے۔ ہمارے ملک میں جمہوریت کے ساتھ جو ہوا، تاریخ کا یہ پہلو اس کی وضاحت کرنے کے لیے کافی ہے۔ اس میں تعجب کی کوئی بات نہیں کہ آزادی کے بعد پاکستان میں سیاست اور حکومتیں اشرافیہ کے ایسے طبقوں کی یرغمال رہیں جنہیں ملک میں سیاسی آزادیوں سے ازلی عداوت تھی۔ فوجی اور سول بیوروکریسی تو حقیقی اقتدار پر قابض رہی لیکن ہم نے دیکھا کہ سیاستدانوں کا ایک گروہ بھی سیاسی اور اقتصادی بحرانوں کے مختلف ادوار میں اقتدار کے ایوانوں میں بار بار نظر آتا رہا۔ مسلم لیگ ٹوٹنے کے بعد جاگیر دار خاندانوں کے افراد مختلف ادوار میں مختلف ناموں اور مختلف سیاسی جھنڈوں کے ساتھ اقتدار میں رہے، کبھی فوجی آمروں کے ساتھ اور کبھی ان کے بغیر۔ منتخب رہنما ہونے کی حیثیت میں انہوں نے کبھی ایسی جمہوری ریاست کو فروغ دینے کی امید روشن نہیں کی جو پاکستان کے تمام شہریوں کو سماجی و اقتصادی انصاف اور صاف ستھری انتظامیہ فراہم کرے۔ اقتدار کے بھوکے سیاستدانوں نے نظام کی کمزوریاں دور کرنے اور قوم کو متحد کرنے والے عناصر کو تقویت دینے کے بجائے ہمیشہ اپنے مفادات کے لیے کام کیا۔ ان کی دلچسپی صرف سیاسی اقتدار میں رہنا اور اپنے ذاتی اور اپنے جیسے اشرافیہ کے مفادات کا تحفظ رہا۔ مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان کی اقتدار کی سیاست میں جاگیرداروں اور قبائلی نظام کی جڑیں بہت گہری ہیں جو نظام کو تبدیل نہیں ہونے دیتیں‘ اس لیے کہ تبدیلی انہیں راس نہیں آئے گی۔ انہوں نے ہمیشہ ملک میں اصلاحات کی مخالفت کی کیونکہ انہیں خوف لاحق رہتا ہے کہ اس سے ان کا اقتدار اور اثرورسوخ ختم ہو جائے گا۔ اس پس منظر میں ملک میں ایسا مضبوط جمہوری نظام نہیں بن پایا جو آئین کی بالادستی اور اداروں کے وقار پر مبنی ہو۔ مذکورہ حالات میں سب سے زیادہ نقصان ریاستی اداروں، قومی یکجہتی ، قانون کی حکمرانی اور عدل و انصاف کو پہنچا۔ ابھی تک ملک قومی تشخص کا تعین کرنے اور ایک ایسا سیاسی نظام وضع کرنے کی جد وجہد کررہا ہے جو اس کے مختلف نسلی اور لسانی گروہوں کے لیے قابل قبول ہو۔ پاکستان میں بیس سے زیادہ زبانیں اور تین سو سے زیادہ مقامی بولیاں بولی جاتی ہیں۔ ہمارا آئین صوبوں کے حجم میں عدم توازن اور ان میں سیاسی اور اقتصادی اختیارات میں امتیاز کا کوئی حل پیش نہیں کرتا۔ ہمارا معاشرہ چھیاسٹھ برس سے بے مقصد دائروں میں گردش کررہا ہے۔ ملکی سیاست کے پرانے غاصبوں، فرسودہ سماجی و سیاسی نظام اور اشرافیہ کے زیر تسلط اقتدار سے نجات حاصل کرنے کے لیے ملک کے موجودہ نقائص سے بھرپور نظام میں فوری طور پر بنیادی تبدیلیاں لانا ناگزیر ہوچکا ہے۔ اس مقصد کے لیے عوامی تحریک کی ضرورت ہے جو ایک نئے، مضبوط اور مستحکم پاکستان کے لیے چلائی جائے، ایسا پاکستان جو استحصال اور خوف و ہراس سے پاک ہو اور اس قابل ہو جو عدم مساوات، کرپشن، جاگیرداری اور اشرافیہ کی حکمرانی کا خاتمہ کرنے کی اہلیت رکھتا ہو۔ جمہوری روایت میں مایوس کن ریکارڈ رکھنے کے باعث ہمیں بحیثیت قوم اس آزمائش کا سامنا ہے کہ ہم کس طرح پاکستان کے رہنما اصول بحال کرتے اور اپنے عہد کے چیلنجوں سے نبرد آزما ہوتے ہیں

جمہوریت نہ ہو تو معیشت پر بہت سے منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔ سب سے پہلے، سیاسی استحکام کا فقدان ہے، جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں اعتماد کی کمی ہے۔ مزید برآں، اقتصادی پالیسیاں متضاد ہوتی ہیں، ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنتی ہیں۔

بیوروکریسی بھی اہم کردار ادا کرتی ہے اور اگر یہ موثر نہ ہو تو وسائل کا صحیح استعمال نہیں ہوتا۔ عوام کی شرکت اور احتساب بھی کم ہے جس کی وجہ سے کرپشن بڑھ سکتی ہے

 مانتے ہیں کہ فیلڈ مارشل ایوب خان کے دور میں بے مثال ترقی ہوئی  -وجہ یہ تھی کہ اختیارات صدر کے پاس تھے- البتہ یہ بات درست ہے کہ پاکستان میں صدارتی جمہوریت کا تجربہ صرف فوجی حکمرانوں نے ہی کیا ہے اس لئے اِسے بعض لوگ طعنہ کسنے کے انداز میں آمر یت کا نظام کہتے ہیں اور یہ غلط محاورہ ارشاد کرتے ہیں کہ ’’بد ترین جمہوریت بہترین آمریت سے بہتر ہے ‘‘ وہ اصحابِ دانش یہ بھول جاتے ہیں  

What happen cop 29?

 COP29 key takeaways, and other nature and climate stories you need to read this week




1. COP29: $300 billion climate deal under scrutiny

Climate finance emerged as a critical topic at the United Nation's 29th Conference of the Parties (COP29), held in Baku, Azerbaijan, 11-22 November.

Discussions focused on how richer countries could help poorer, developing nations tackle climate change through grants and loans.

A broad target of $1.3 trillion in annual funds by 2035 was adopted, yet only $300 billion annually was designated for grants and low-interest loans from developed nations to aid the developing world in the green transition and climate adaptation.

The deal has tripled finance to developing countries up from the previous goal of $100 billion annually.

This goal builds on previous progress made at COP27, which agreed a "loss and damage" fund, and COP28, which delivered a global agreement to transition away from all fossil fuels in energy systems.

2. Many leaders and experts have expressed concern about the ability of this deal to produce change, with Mohamed Ado, the director of Power Shift Africa, stating: “With no real money on the table, and vague and unaccountable promises of funds to be mobilized, they [developed nations] are trying to shirk their climate finance obligations.”

News in brief: Other top nature and climate stories this week

Trade tensions also flared at the summit, with developing nations stating that trade barriers, such as the European Union's carbon border levy, will undermine climate efforts, as reported by Reuters.


However, an agreement on carbon markets was reached at COP29. The new rules allow wealthy, high-emission countries to buy carbon-cutting “offsets” from developing nations.


3. The world will be “unable to cope” with the volume of plastic waste a decade from now at the current rate of progress, according to Norway's minister for international development, The Guardian reports. Anne Breathe Tvinnereim said it was critical countries focus on tackling production and consumption, to stem the tide.


Atlantic hurricane wind speeds increased by 19mph (31km/h) between 2019 and 2023, on average, due to climate change, according to a study published in Environmental Research: Climate.


In the US, giraffes have been listed under the Endangered Species Act for the first time, to help combat poaching and protect the species from decline.


Storm Bert hit Britain last weekend, with snow, rain and strong winds causing disruption across the nation and killing one person.


4. More on the nature and climate crisis on Agenda

Flights are getting bumpier as climate change affects weather patterns. A World Economic Forum white paper examines the benefits and challenges of increasing automation and introducing new technologies in aviation. Here’s what you need to know about turbulence and clear-air turbulence, which is harder to predict.




پاکستان میں جمہوریت کی ناکامی اور معاشی اثرات

  پاکستان میں جمہوریت کی ناکامی     سب سے پہلے اگر ہم جمہوریت کی بات کرے تو   ا یک ایسی سوسائٹی جہاں ہر شہری کو اپنے حقوق کے لیے بولنے کی آز...